دنیابھر کی سیر کی مگرپاکستان نے سب سے زیادہ متاثرکیا،امریکی خاتون

پاکستانی پکوان، گرم جوش افراد اور مجموعی طور پر پورا پاکستانی ملک بہت پسند آیا،انٹرویو

پیر 26 دسمبر 2016 13:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء)دنیا بھر کا چکر لگانے والی امریکی خاتون نے کہاہے کہ دنیا کے 190 ممالک گھومنے کے بعد میں کہہ سکتی ہوں کہ جن تین ممالک نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ان پاکستان، اومان اور بھوٹان سرفہرست ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کا تیز ترین سفر کا عالمی ریکارڈ بنانے کے قریب 27 سالہ امریکی خاتون کیسینڈرا ڈیپکول رواں ماہ 191 ممالک کے سفر کے بعد پاکستان آئی اور چند روز ٹھہر کر واپس چلی گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں کیسنینڈرا کا قیام کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں رہا تھا جہاں انہوں نے کئی پروگرامز میں شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے 190 ممالک گھومنے کے بعد میں کہہ سکتی ہوں کہ جن تین ممالک نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ان پاکستان، اومان اور بھوٹان سرفہرست ہیں۔ایک دوسرے انٹرویو میں امریکی خاتون نے کہا کہ انہیں پاکستانی پکوان، گرم جوش افراد اور مجموعی طور پر ملک بہت پسند آیا۔ان کا کہنا تھاکہ ہر ملک کے سفر کا ابتدائی مقصد آغاز میں اتنا بامقصد نہیں تھا، مگر نوجوانوں کی آنکھوں کو دیکھنے اور ان کی باتیں سن کر ان کی صلاحیتوں اور لامحدود مواقعوں کو جاننے کے بعد میں نے جانا یہ وہ زندگی ہے جو میں نے جینی ہے۔