چین اور پاکستان میں درآمدی برآمدی ٹیکس طے پا گیا

معاہدے کے مطابق ٹیکس کی نئی شرح یکم جنوری 2017ء سے نافذ العمل ہو گی پاکستان اور چین سے متعلق بعض اشیاء پر ٹیکس ختم یا کم کیا گیا ہے ، چینی وزارت خزانہ

پیر 26 دسمبر 2016 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) چین کی وزارت خزانہ نے پاکستان سے متعلق درآمد اور برآمد کئے جانے والی اشیاء پر ٹیکس کامعاملہ طے کر لیا ہے ، نئے منصوبے کے تحت درآمدی و برآمد ٹیکس یکم جنوری سے نافذ العمل ہو گا ،گھریلو طلب کو پورا کرنے کے لئے آئندہ سال سے بعض اشیائے ضرورت برآمد کرنے پر ٹیکس ریٹ کم کر دیا گیا ہے ، ان میں ہائیڈرالک ایکچویٹرز برائے ایئر کرافٹ بھی شامل ہیں ،ٹیکس ریٹ کے بارے میں تفصیلی پروگرام چینی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکس ریٹ ٹونامچھلی اور سمندری جھینگے کی درآمد پر بھی کم ہو جائے گا جبکہ بعض ضروری اشیاء جن میں نائٹروجن اور فاسفیٹ کی کھاد شامل ہے پر سے برآمدی ٹیرف ختم کر دیا جائے گا اور سٹیل بلٹ کی برآمد پر ٹیرف میں کمی کر دی جائے گی ، دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے کی رو سے ہانگ کانگ اور مکائو سے درآمد کی جانے والی اشیاء آئندہ سال سے ٹیکس فری ہوں گی جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک سے منگوائی جانیوالی اشیاء پر ٹیکس ریٹ کم کر دیا گیا ہے ، 2017ء میں جن آئٹمز پر ٹیکس لاگو ہو گا ان کی تعداد 8547ہے ۔

متعلقہ عنوان :