قائد اعظم محمد علی جنا ع کی زند گی جد وجہد سے بھر پور تھی ان کی زندگی ترقی کی سفر میں ہمارے لئے مشعل راہ ہے‘محمد ابراہیم ثنائی

نو جوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں ، صو با ئی حکو مت نو جوانوں کی تعلیم و تر بیت اور ان کی روشن مستقبل کیلئے اقداما ت کررہی ہے

پیر 26 دسمبر 2016 13:05

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) صو با ئی وزیر تعلیم حا جی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جنا ع کی زند گی جد وجہد سے بھر پور تھی ان کی زندگی ترقی کی سفر میں ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، وہ ایک عظیم قائد کیساتھ ساتھ عظیم انسا ن بھی تھے ۔قائد اعظم کو نو جوا نوں سے بہت تو قعات تھی کہ وہ ملک و قوم کی تر قی میں اپنا کر دار اداکریں گے ۔

انہو ں نے کہا کہ نو جوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں ، صو با ئی حکو مت نو جوانوں کی تعلیم و تر بیت اور ان کی روشن مستقبل کیلئے اقداما ت کررہی ہے، ہمیں قائداعظم کے مشن کی تکمیل کیلئے دیا نتداری اور خلو ص او ر نیت کے ساتھ کام کر نا ہو گا ، معاشر ے سے جہا لت اور بد عنوانی کے خا تمے کیلئے جامعہ حکمت عملی بنا نے کی ضرورت ہے ، اس کیلئے معاشر ے کے تمام طبقات کو حکو مت اور اداروں کیسا تھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طلباء لگن اور محنت سے قوم کا دست و بازو بن کر ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل کر سکتے ہیں، صوبائی وزیر تعلیم نے سرکاری تعلیمی اداروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ نئی آنے والی نسل دور حاضر کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیئے مکمل طور پر تیار ہو۔ حکومت اساتذہ کو جدید اور تکنیکی طرز تعلیم سے متعلق کورسز کرانے کے لیئے بھی کوشاں ہے ، اس سلسلے میں بین الاقوامی نجی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کئے جاچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :