مصالحتی کمیٹی چمکنی کی ہوائی فائرنگ کیخلاف واک

پیر 26 دسمبر 2016 13:05

پشاور۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) مصالحتی کمیٹی چمکنی کے زیر اہتمام ہوائی فائرنگ کے خلاف چمکنی چوک سے جی ٹی روڈ تک واک کا اہتمام کیاگیا جس کی قیادت صبغت الله‘ ملک حبیب الله ‘ڈاکٹر عنایت‘ شاہد بلال‘ علی اکبر‘ جلال بایار‘ عامر خان‘ امجد علی‘ آصف خان اور بشیر خان ودیگر نے کی ‘واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر ہوائی فائرنگ کے خلاف نعرے درج تھے‘ واک کے شرکاء نے ہوائی فائرنگ سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کیے‘ آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہوائی فائرنگ معاشرے کیلئے ناسور بن چکی ہے‘ گولی چلانے والا تو گولی چلادیتاہے لیکن انہیں یہ معلوم نہیں ہوتاکہ ان گولیوں سے کتنے خاندان اجڑسکتے ہیں لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ ہوائی فائرنگ سے گریز کیاجائے انہوں نے کہاکہ یہ کسی ایک فرد کاکام نہیں بلکہ پورے معاشرے کا فرض ہے کہ وہ اس سلسلے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرے ‘ شادی بیاہ اور دیگرتقریبات کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :