9چارج نرسزکو تقررنامے جاری

پیر 26 دسمبر 2016 13:05

پشاور۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)محکمہ صحت نے پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر 179چارج نرسز کو تعیناتی کے تقررنامے جاری کردیئے ہیں‘ اعلامیہ کے مطابق یہ چارج نرسز صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں خدمات انجام دینگی جبکہ جن چارج نرسز کی تقرری کی گئی اور انہوں نے تاحال میڈیکل سرٹیفیکیٹس جمع نہیں کرائے انہیں سرٹیفیکیٹس کی فراہمی کے بعد تقررنامے جاری کیے جائینگے‘ جن چارج نرسز کو تقررنامے جاری کیے گئے ہیں ان میں عافدہ بی بی ‘ انیلہ کریم‘ آصفہ‘ عائشہ ظہیر‘ عائشہ مدثر‘ بصیرت ‘ بی بی سکینہ‘ بی بی یاسمین‘ بشریٰ بیگم‘ بشریٰ ‘ جبین ‘ بشریٰ صدیق‘ چاند‘ دلشاد‘ دلشاد بی بی ‘ فری ‘ فراز اور دیگر شامل ہیں۔