نوجوان نسل کو شہید بشیر احمدبلور کی لازوال قربانی کو اپنے لیے مشعل راہ بناناہوگا‘میاں افتخار حسین

پیر 26 دسمبر 2016 13:03

پشاور۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہاہے کہ نوجوان نسل کو شہید بشیر احمدبلور کی لازوال قربانی کو اپنے لیے مشعل راہ بناناہوگا‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی ارباب نیاز سٹیڈیم میں شہید امن بشیر بلور کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پرکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر صوبائی ترجمان ہارون بلور‘ سرتاج خان اور نیاز مہمند سمیت کافی تعداد میں لوگ بھی موجود تھے‘ میاں افتخار حسین نے جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ا ور کہانوجوان نسل اس قوم اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہے بشیر احمد بلور شہید نڈر‘ بے باک اور دہشت گردی کے خلاف سینہ سپررہنے والے لیڈر اور اے این پی کا قیمتی اثاثہ تھے‘ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :