قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، وزارت ٹیکسٹائل کے زیر التوا آڈٹ اعتراضات نمٹادیئے

پیر 26 دسمبر 2016 13:03

قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، وزارت ٹیکسٹائل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پیرکو سردار عاشق حسین گوپانگ کی زیرصدارت ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی کے رکن شیخ روحیل اصغر اور شاہدہ اخترعلی سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت ٹیکسٹائل کے 2009-10ء کے زیرالتواء آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ یپ اے سی نے وزارت ٹیکسٹائل کے آڈٹ اعتراضات نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری اداروں میں مالیاتی نظم ونسق یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ آڈٹ اعتراضات بننے کی نوبت ہی نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :