قصور میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے شادی شدہ خاتون جاں بحق

پیر 26 دسمبر 2016 13:03

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) راجہ جنگ کے علاقہ اوراڑے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے شادی شدہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ کے رہائشی غلام فرید کی اہلیہ عاصمہ بی بی واٹرپمپ کا سوئچ آن کرتے ہوئے بجلی کا زوردار جھٹکالگنے سے بیہوش ہوکر زمین پر گرگئی اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایاجارہاتھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے اس ضمن میں کارروائی شروع کردی ہے ۔