مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے،ملک رشیداحمدخاں

پیر 26 دسمبر 2016 13:03

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 140میں پی سی سی اور سیوریج کیلئے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے مشکور ہیں ‘الہ آبادمیں پی سی سی اور سیوریج کا کام شروع ہوچکاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پلے گرائونڈز اور تفریحی پارک کیلئے زمین خرید لی ہے جس کی جلد تکمیل کیلئے کوششیں جاری ہیں،انہو ں نے مزیدکہا کہ ان کی سیاست کا مقصدہی حلقہ کے عوام کی خدمت کرناہے اور انشاء اللہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے‘انشاء اللہ آئندہ آنیوالا دور بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :