کراچی حیدر آباد موٹر وے ائندہ ماہ ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا

پیر 26 دسمبر 2016 12:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) کراچی حیدر آباد موٹر وے ائندہ ماہ ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ فرنٹیئر ورک آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی حیدرآباد موٹر وے کے 80 کلومیٹر طویل حصے ایم نائن کو تعمیر کر لیا گیا ہے اور ایم نائن کے اس حصے کو اگلے ماہ سے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک سو 36 کلو میٹر طویل مذکورہ موٹر وے کے باقہ ماندہ حصے کو ائندہ برس کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انھوں نے مذید کہا کہ M9 موٹروے کی تعمیر پر 42 ارب روپے کی لاگت آئے گی، اس منصوبے میں 8 انٹرچینج اور سروس سڑکوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :