قومی ون ڈے کپ کے چار میچ کل کھیلے جائیں گے

پیر 26 دسمبر 2016 12:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ون ڈے کپ کے چار میچ کل منگل کو کھیلے جائیں گے، نیاز سٹیڈیم حیدر آباد میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور یونائیٹڈ بینک کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، یوبی ایل گرائونڈ کراچی میں نیشنل بینک آف پاکستان کا مقابلہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے ہوگا، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں حبیب بینک اور خان ریسرچ لیبارٹریز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، سٹیٹ بینک گرائونڈ میں پاکستان واپڈا اور پی آئی اے کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 مختلف محکموں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، نیشنل بینک آف پاکستان ، پی آئی اے، پاکستان واپڈا ، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز ، حبیب بینک ،یونائیٹڈ بینک خان ریسرچ لیبارٹریز اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں شامل ہیں۔