وادی میں شدت کی سردی برقرار ، چلہ کلان اپنے شباب پرآ گیا، آبی پناہ گاہیں اور جھیلیں منجمند ہو گئیں

پیر 26 دسمبر 2016 12:29

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) وادی میں سردی کی شدت بر قرار ہے اور چلہ کلاں اپنے شباب پر آچکا ہے۔ جس کی وجہ سے وادی کے اطراف و اکناف میں آبی پناہ گاہیں اور جھیلیں منجمند ہو گئی ہیں اور درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔ گزشتہ روزمحکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں آئیندہ 24 گھنٹوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے تاہم رات کو مطلع آبر الود رہنے کی وجہ سے رات کے درجہ حرار ت میں میں اگرچہ تھوڑی بہتری ہوئی ہے لیکن رات کا درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ پہاڑی و میدانی علاقوں میں بارشوں و ہلکی برفباری ہونے کا امکان ہے۔ گلمرگ ، پہلگام کے علاوہ دیگر سیاحتی مقامات پر زبردست سردی کی وجہ سے سیاحوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری کی اطلاع ہے۔