بھارت کے پاس سنہری موقع ہے حریت کانفرنس کو بات چیت کی دعوت دے، سابق وزیر خارجہ یشونت سہنا

پیر 26 دسمبر 2016 12:29

بھارت کے پاس سنہری موقع ہے حریت کانفرنس کو بات چیت کی دعوت دے، سابق ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) بھارتی اور مقبوضہ کشمیر کی حکومت کو حریت کانفرنس کے ساتھ فوری طورپر مذاکرات شروع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بھارت کے سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی رہنما یشونت سنہانے ایک بار پھر کہا ہے کہ پیلٹ بندوق پر پابندی عائد کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے کیونکہ وادی کے لوگ سمجھتے ہیں کہ اٴْن کے ساتھامتیازی سلوک روا رکھاجارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ کشمیر میں امن وامان قائم کرنے کیلئے حریت کانفرنس کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کرے کیونکہ اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ یشونت سنہا کے مطابق وقت آگیا ہے کہ حریت کانفرنس کو بات چیت میں شامل کیا جائے تاکہ وادی میں امن وامان کو قائم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دو مرتبہ کشمیر وادی کا دورہ کیا اس دوران سیول سوسائٹیز ، سیاسی پارٹیوں اور علیحدگی پسند جماعتوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ یشونت سنہا کے مطابق وادی کشمیر کے دورے کے دوران نوجوانوں کے ساتھ بھی بات کی جنہوں نے بتایا کہ ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں وادی کے ساتھ امتیاز کیا جارہا ہے۔ نوجوانوں نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ ملک کی مختلف ریاستوںمیں بھی وقتاً فوقتاً پٴْر تشدد احتجاجی مظاہرئے ہوتے ہیں جس دوران لوگوں اور سرکاری املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا جاتا ہے تاہم فورسز اہلکار پیلٹ چھروں کا استعمال نہیں کرتے۔

اس کے مقابلے میں وادی کشمیر میں چھ ماہ کے دوران فورسز اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر پیلٹ چھروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں افرادکی بینائی متاثر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :