چلی میں 7.7شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ ختم

زلزلے کے مرکز سے 1000کلومیٹر کے فاصلے خطرناک لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں،سونامی وارننگ سینٹر

پیر 26 دسمبر 2016 12:24

سان تیاگ و(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) لاطینی امریکا کے ملک چلی کے جنوب مغرب میں7.7شدت کے زلزلے کے بعد جاری کی جانے والی سونامی کی وارننگ ختم کر دی گئی ۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ امریکی ارضیاتی مرکز (یو ایس جی ایس)کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوبی چلی میں پیورٹو مونٹ کے جنوب مغرب میں 225 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ارضیاتی مرکز کے مطابق اس کی گہرائی15 کلومیٹر تھی۔

(جاری ہے)

چلی کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے قومی ادارے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں لوس لاگوس کے ساحلی علاقوں سے انخلا کا حکم جاری کیا گیا تھا۔انتباہی بیان کے مطابق بیوبیو، لوس ریوس اور ایسن کے ساحلی علاقے خالی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ دی پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا تھا کہ زلزلے کے مرکز سے 1000کلومیٹر کے فاصلے خطرناک لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔بعد میں ایک اور پیغام کے ذریعے کہا گیا کہ تمام معلومات کی بنیاد پر اس زلزلے کے بعد پیدا ہونے والا سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے

متعلقہ عنوان :