سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی پی ایس بی کے ڈپٹی ڈی جی سید حبیب شاہ سے اظہار تعزیت

پیر 26 دسمبر 2016 12:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) سابق عالمی چیمپئن سکواش جان شیر خان نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سید حبیب شاہ سے ان کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار ر حمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائی-