کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندتین نوجوانوں کی صورتحال انتہائی پیچیدہ
گھرکے واحد کیفل ہلال احمد کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ اور بچے نان شبینہ کیلئے محتاج ہو گئے
پیر 26 دسمبر 2016 12:15
(جاری ہے)
ضلع پلوامہ کے علاقے رہمو سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ہلال احمد یتوکو13اکتوبر کو گرفتار کیا گیااور15اکتوبر کو ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کر کے کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا۔
ان پر احتجاجی مظاہروں میں شرکت کا الزام لگایاگیا ہے۔ہلال احمد رہمو میں ایک دکان چلا کر اپنے اہل و عیال کی کفالت کرتا تھا۔ان کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ اور بچے نان شبینہ کیلئے محتاج ہو گئے ہیں۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہلال احمد یتو اپنے والدین سے علیحدہ ہوکر اہلیہ اور ایک بچی کے ساتھ زندگی گزار رہا تھااور گرفتاری کے وقت ان کی اہلیہ حاملہ تھی۔ہلال کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ جیسے ٹوٹ سی گئی اور اکثر بیمار رہنے لگی۔ کچھ عرصے بعد ہلال احمد کی اہلیہ نے میکے میں ایک بچے کو جنم دیا۔ ہلال کی اہلیہ کا ایک بھائی ایک سال قبل حادثے کا شکار ہوا تھاجبکہ میکے میں بزرگ والدین اور ایک بھائی ہیں جو فی الوقت اپنی بہن اور اس کے نوزائد بچے کی پرورش کررہے ہیں۔ ہلال احمد کی 5 برس کی بچی اپنے والد کی جدائی میںخون کے آنسو ررہی ہے اور ہر دم اپنے ابو کو یاد کرتی ہیں۔ ہلال یتو کے بھائی گلزار احمد کا کہنا ہے کہ جیل میں انکے بھائی کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور اس کو ہر وقت اپنے اہل و عیال کی فکر لگی رہتی ہے جس کی وجہ سے اس کی صحت مزید بگڑ رہی ہے۔ہلال احمد کو اندر ہی اندر یہ غم کھا ئے جارہا ہے کہ جب ان کی اہلیہ کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی اس وقت جیل کی سلاخوں نے اس کو اپنی اہلیہ سے دور رکھا۔گلزار احمد کا کہنا ہے کہ ہلال ذیابیطس کا مریض ہے اور جیل میں اس کو غیرمقوی اور غیر معیاری غذا فراہم کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں اس کے ذیابیطس کی سطح بڑھ چکی ہیں۔اہل خانہ نے ہلال احمد کو کورٹ بلوال جیل سے سرینگر سینٹرل جیل منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس کے رشتہ دار اور دیگر اہل و عیال اس سے ملاقات کر سکیں۔پلوامہ کے رہمو علاقے میں ہی منظور احمد بھگت نامی ایک اور3معصوم اور کم سن بچیوں کے والد کو بھی گرفتار کر کے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند کیا گیاہے۔منظور احمد بھگت پلوامہ میں تحریک حریت کے دفتر میں کام کرتا تھا ۔منظور احمد بھگت کا اہل عیال جن میں3 کمسن بچیاں اور انکی اہلیہ شامل ہے فی الوقت منظور احمد کے والد کے ساتھ رہ رہے ہیں۔رشتہ داراوں کا کہنا ہے کہ تینوں بچیاں اپنے والد کو تلاشتی رہتی ہیں اور یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اتنی فریاد کے باوجود انکے والد ان سے ملنے کیلئے کیوں نہیں آتے۔رہمو کا بلال احمد ڈار بھی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند ہے اور انکی2 چھوٹی بچیوں کیلئے ان کے ابو بیرون ریاست گئے ہیں اور واپسی پر ان کیلئے کھلونے اور کپڑے لائیں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.