لکی مروت ،سرائے گمبیلا پل کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ، 15افراد زخمی

پیر 26 دسمبر 2016 11:49

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) لکی مروت میں سرائے گمبیلا پل کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے،زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس کے مطابق لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر سرائے گمبیلا پل کے قریب مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو نورنگ منتقل کردیاگیا ہے،جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے،زخمیوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے ہے،مسافر بس کراچی سے پشاور جارہی تھی

متعلقہ عنوان :