کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ گرفتار

پیر 26 دسمبر 2016 11:49

کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) سی ٹی ڈی کی سائٹ کے علاقے میں کارروائی ،قتل اقدام قتل پولیس مقابلے اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث کالعدم تنظیم کے کارکن فرخ جمال کوگرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کا نام ریڈ بک میں بھی درج تھا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی نے سائٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرخ جمال عرف سلمان عرف لمبا کو گرفتارکر لیا۔ ملزم فرخ جمال عرف سلمان لمبا کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزم سی ٹی ڈی کو قتل اور پولیس مقابلے کے کیسسز میں مطلوب تھا۔ ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ ملزم کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور ایک دستی بم برآمد ہوا ۔ ملزم کا نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک پر بھی درج تھا۔ ملزم سے دیگر کیسز میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :