بھارتی ریاست کرناٹک میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، 3 گاڑیاں خاکستر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 دسمبر 2016 11:03

بنگلورو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 دسمبر 2016ء) : بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹرک پر لدے 900 سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا جس نے صورتحال پر قابو پا لیا ہے ۔ آگ لگنے کے واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :