پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ، بارش کے باعث میچ روک کر چائے کا وقفہ کر دیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 26 دسمبر 2016 09:28

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ، بارش کے باعث میچ روک کر  چائے ..

میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26دسمبر۔2016ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بارش شروع ہو گئی ہے جس کے باعث چائے کا وقفہ کر دیا گیا ہے۔ چائے کے وقفے تک پاکستان نے 142 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آئوٹ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اظہر علی 66 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ ہیں۔ اس سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی راحت علی کی جگہ سہیل خان کو کھلایا گیا۔ آسٹریلیا نے اپنی فاتح ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :