شارجہ: تین ایشیائی خواتین بچہ انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار

پیر 26 دسمبر 2016 08:54

شارجہ: تین ایشیائی خواتین بچہ انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار

شارجہ: ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین 26دسمبر2016):شارجہ پولیس نے تین انڈونیشین خواتین کو انسانی سمگلنگ کے جرم میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تینوں خواتین نے ایک نوزائدہ بچے کو مبعینہ طورپر بیچنے کی کوشش کی تھی۔تینوں ملزمان نے بچے کو 10,000درہم کے عوض فروخت کرنے کی کوشش کی تھی ۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی تھی کہ تین خواتین بچے کو بیچنے کی کوشش میں مصروف تھی ۔ ان ملزمان کو سی آئی ڈی کے اہلکاروں نے ان خواتین سے گاہک بن کر بچہ خریدنے کے لیے رابطہ کیا تھا ۔جس کے بعد مذکورہ خواتین نے خفیہ اہلکاروں کو گاہک سمجھ کر بچہ دینے کے لیے جگہ کا انتخاب کیا ، جس کے بعد خفینہ پولیس کے اہلکارون نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو نوزائدہ بچے سمیت گرفتار کر لیا۔