جدہ:سعودیوں خاندان کی بڑی تعداد نے سٹریٹ مارکیٹوں میں کام کا آغاز کردیا

پیر 26 دسمبر 2016 08:43

جدہ:سعودیوں خاندان کی بڑی تعداد نے سٹریٹ مارکیٹوں میں کام کا آغاز کردیا

جدہ: ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین 26دسمبر2016): سعودی عرب میں معاشی صورتحال کی دگرگوں صورت حال کے بعد سعودی شہریوں اور ان کے اہلخانہ نے اپنی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے باقاعد طور پر مارکیٹوں میں ذاتی کاروبار کا آغاز کر دیاہے ۔اب سٹریٹ مارکیٹ کا آغا زکردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے غیر ملکی خوانچہ فروشوں سمیت غیر قانونی طور پر خوانچہ فروشی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے ۔59سالہ سعودی شہری عبداللہ القحطانی کا کہناہے کہ اس کو ملنے والی پنشن کافی کم تھی لیکن اخراجات بہت زیادہ تھے ۔ میں نے اور میرے اہلخانہ نے مل کر ذاتی کاروبار کا آغاز کیا اور اب ہم اتنا کما لیتے ہیں کہ ضروریات زندگی پوری کر سکیں۔