جدہ: قیمتی کاروں میں بھیک مانگنے والے بھکاری

پیر 26 دسمبر 2016 08:28

جدہ: قیمتی کاروں میں بھیک مانگنے والے بھکاری

جدہ: ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین 26دسمبر2016): سعودی عرب ایک ایساملک ہے جہاں آپ کو انوکھی قسم کی چیزیں ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان میں ایسے بھکاری بھی شامل ہیں جن کے پاس قیمتی کاریں بھی ہیں ۔کچھ بھکاری نئی گاڑیوں میں گھومتے ہیں ، نئے اور قیمتی کپڑے پہنتے ہیں۔ان بھکاریوں کا طریقہ واردات سب سے انوکا طریقہ ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے بھکاری ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے پاس جاتے ہیں اور پھر کھوجانے کا یا گاڑی میں پیٹرول ختم ہو جانے کا بتا کر اچھی خاصی رقم اینٹھ لیتے ہیں ۔

ایسے بھکاری اپنے شکار کو کہتے ہیں” میں اس شہر کا نہیں ہوں اور میرے پاس پیٹرول بھی ختم ہو گیاہے ۔ میری مدد کر دیں“۔ماہر نفسیات کے مطابق ایسے افراد کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیئے ۔کیونکہ ایسے افراد ان لوگوں کا بھی حق مار دیتے ہیں جو واقعی مدد کے طلب گا ر ہوتے ہیں۔