چلی میں 7 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری ، ساحلی علاقوں کو خالی کرنے کا حکم

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی، امریکن جیولوجیکل سروے

اتوار 25 دسمبر 2016 22:10

سانتیاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں 7 اعشاریہ 7 کے شدید ترین زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسمس کے دن جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں شدید ترین زلزلہ آیا ہے۔ امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز چلی کا جنوبی علاقہ ہے جو پورٹو مونٹ سے 225 کلومیٹر دور ہے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی شدت 7 اعشاریہ 7 تھی۔

(جاری ہے)

بحر اوقیانوس کے سونامی وارننگ سنٹر کی جانب سے شدید ترین زلزلہ آنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ چلی کی حکومت کی جانب سے ساحلی علاقوں کو خالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ سونامی وارننگ سنٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے مرکز سے 1000 کلومیٹر دور سمندر میں شدید ترین لہریں پیدا ہو رہی ہیں جن کی وجہ سے سونامی آسکتا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے بعد کوئلون قصبے کے رہائشی بھی محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر رہے ہیں۔ایک رہائشی جو اپنا گھر چھوڑ رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ 'میں یہاں دس سال رہا اور کبھی بھی ایسا محسوس نہیں کیا۔'

متعلقہ عنوان :