ْبلدیاتی اداروںکے سربراہی انتخابات کے بعدانہیںفعال کرنے کے لئے تیزی کے ساتھ اقدامات جا ری

آئینی ترامیم،صحت تعلیم کی اتھارٹیزکاقیام اوردیگر انتظامی اقدامات مکمل ہونے کے بعدآئندہ30دن تک ادارے فعال ہوجائیںگے، قائم ہونے والی اتھارٹیزمیئر،ڈپٹی میئراورچیئرمینزکی سربراہی میںبنیںگی وزیرقانون پنجاب کے راناثنااللہ خاں کی میڈ یا سے گفتگو

اتوار 25 دسمبر 2016 22:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیرقانون پنجاب کے راناثنااللہ خاںنے کہاہے کہ بلدیاتی اداروںکے سربراہی انتخابات کے بعدانہیںفعال کرنے کے لئے تیزی کے ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیںآئینی ترامیم،صحت تعلیم کی اتھارٹیزکاقیام اوردیگر انتظامی اقدامات مکمل ہونے کے بعدآئندہ30دن تک ادارے فعال ہوجائیںگے قائم ہونے والی اتھارٹیزمیئر،ڈپٹی میئراورچیئرمینزکی سربراہی میںبنیںگی۔

2018 کے عام انتخابات میںضلع اورشہرکی تمام نشستوںپرمسلم لیگ ن کامیاب ہوگی مستعفی رکن قومی اسمبلی میاںمحمدفاروق نے بیٹے کومشیربنوانے کے لئے سودے بازی کی ہے ان کے بیٹے کوچیئرمین ضلع کونسل کاپہلے ٹکٹ دیاگیالیکن نمبرآف گیم پورے نہ ہونے کی وجہ سے ہائوس اوپن کرنے کی پیشکش کی گئی جسے قبول نہ کرنے کی وجہ سے چوہدری زاہدنذیرکوٹکٹ جاری کیاگیا۔

(جاری ہے)

ہمارے گروپ کوتحریک انصاف کے ظاہری طورپر صرف4ووٹ ملی15ووٹ ہمارے گروپ کونہیںملے جوچارووٹ ہمارے گروپ کوملے وہ ووٹرز ہمارے ساتھ بیٹھے رہے ۔ایک گروپ کی طرف سے ہم پرجھوٹے الزامات عائد کئے گئے اللہ تعالیٰ نے ثابت کیا کہ الزامات جھوٹے اوربے بنیادتھے۔اللہ تعالیٰ نے شہرپرقبضہ نہیںہونے دیا۔وہ اپنے ڈیرے پربانی پاکستان حضرت محمدعلی جناح اوروزیراعظم میاںنوازشریف کی سالگرہ کاکیک کاٹنے کے بعدمیڈیاسے گفتگوکررہے تھے۔

میئرفیصل آبادمحمدرزاق ملک،ممبرپنجاب اسمبلی محمدنوازملک ،رکن قومی اسمبلی میاںعبدالمنان،ڈپٹی میئرمحمدامین بٹ،تاجررہنمامحمداسلم بھلی، سٹی کونسلوںکے چیئرمینزاورمسلم لیگ ن کے بعض اہم رہنمابھی موجودتھے۔وزیرقانون نے کہاکہ ہمارے ساتھ سازشیںکی گئیںاورپھر12دن تک ہائوس اوپن کرنے کی دہائی دے کرکبھی دل کے دورے اورکبھی خودکشی کی دھمکیاںدی گئیںلیکن ہم نے ہائوس اوپن ہونے پربھی اعتراض نہیںکیا ۔

شکست کوتسلیم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کسی کوہی ہمت دیتے ہیںسب کونہیں۔کرپشن فری ڈویلپمنٹ کے نعر ے پرووٹ حاصل کئے اگرپارٹی ٹکٹ برقراررہتاتوطے شدہ ٹارگٹ سے بھی زیادہ ووٹ ملتے۔شہراورضلع میں کرپشن فری ڈویلپمنٹ ہوگی ڈسٹرکٹ بار،تاجروںاوردیگرطبقات کوتعمیرو ترقی کے منصوبوںمیںشفافیت کوبرقراررکھنے کے لئے شامل کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ شہرمیںمسلم لیگ ن کاکوئی گروپ نہیںایک فردنے ورکرز میئر گروپ بنایااورپھرشیرکے کان اوردم کاٹنے کے بعرے لگاتے رہے۔

انہوںنے کہاکہ قائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میںہمارے بزرگوںنے جوجدجہدکی اس کے نتیجہ میں ہمیں آزادی ملی۔ دعاہے کہ ہم نے تعمیروترقی کے لئے جوعہدکیا ہے اللہ تعالیٰ اس پرعمل کی توفیق عطافرمائے اور اپوزیشن کوبھی ہدایت عطافرمائے۔بعدازاںمیاںوازشریف کی درازعمراورملکی سلامتی کے لئے دعابھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :