مصر میں پھنسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ مصری حکام نے تحویل میں نہیں لئے ، بحری جہاز کا عملہ آج عدالت جائے گا ، عدالتی فیصلے اور عملے کی مرضی سے واپسی عمل میں لائی جائے گی ،ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا

اتوار 25 دسمبر 2016 22:10

مصر میں پھنسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ مصری حکام نے تحویل میں نہیں لئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ مصر میں پھنسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ مصری حکام نے تحویل میں نہیں لئے ، بحری جہاز کا عملہ آج پیر کو عدالت جائے گا ، عدالتی فیصلے اور عملے کی مرضی سے واپسی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو مصر میں بحری جہاز میں پھنسے پاکستانیوں کے معاملے پر ترجماندفتر خارجہ نفیس ذکریا نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ مصری حکام نے پاکستانیوں کے پاسپورٹ تحویل میں نہیں لئے ، پاکستانیوں کے واپسی کے ٹکٹ تیار ہیں ، جہاز کا عملہ تنخواہوں کے لئے رکا ہوا ہے ، عملے کے لئے عارضی مصری ویزے جاری کرادیے گئے ہیں ، عارضی ویزے کا مقصدقانونی چارہ جوئی میں سہولت فراہم کرناہے ۔

ترجمان نے کہا کہ بحری جہاز کا عملہ پیر کو عدالت میںجائے گا ، عدالتی فیصلے اور عملے کی مرضی سے ان کی واپسی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :