سندھ رینجرز کے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے ،لیاری گینگ وار کا ملزم ، کالعدم تنظیم کے کارکن اور ڈاکوئوں سمیت6ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا

اتوار 25 دسمبر 2016 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر لیاری گینگ وار کا ملزم ، کالعدم تنظیم کے کارکن اور ڈاکوئوں سمیت6ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 6ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ کاروائیاں گلشن اقبال ، پرانا گولیمار، تاج کمپلیکس اور کورنگی میں کی گئیں ۔ گرفتار ملزمان میں لیاری گینگ وار کے ملزم ، بھتہ خور ، کالعدم تنظیم کا کارکن اورتین ڈکیت شامل ہیں ۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ (ار)