ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت دوبارہ ناساز، سینے میں تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا

اتوار 25 دسمبر 2016 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے اسیر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت دوبارہ ناساز، سینے میں تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت دوبارہ ناساز ہونے پر انہیں آئی سی یومنتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو سینے میں تکیف کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی ای سی جی کی رپورٹ تسلی بخش نہیں ہے ۔(ار)

متعلقہ عنوان :