نیکٹا نے شیڈول4میں شامل افراد کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے عوامی نمائندگی ایکٹ1976اورانسداد دہشت گردی ایکٹ1997 میں ترامیم کی تجاویز دے دیں ،وزیرداخلہ چوہدری نثار مجوزہ ترامیم پر حتمی فیصلہ کریں گے

اتوار 25 دسمبر 2016 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) انسداددہشت گردی کے ادارے (نیکٹا) نے شیڈول4میں شامل افراد کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے عوامی نمائندگی ایکٹ1976اورانسداد دہشت گردی ایکٹ1997 میں ترامیم کی تجاویز دے دیں ،وزیرداخلہ چوہدری نثار مجوزہ ترامیم پر حتمی فیصلہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کے ادارے نیکٹا نے عوامی نمائندگی ایکٹ1976اورانسداد دہشت گردی ایکٹ1997 میںترمیم کی تجاویز دے دی۔

نیکٹا کی تجاویز آئندہ ہفتے وزارت داخلہ کو بجھوائی جائیں گی ۔ ترمیم کا مقصد شیڈول 4میں شامل لوگوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا ہے ۔ ترمیم کا فیصلہ پی پی 78کے حالیہ ضمنی انتخاب کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے ۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار مجوزہ ترامیم سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے ۔ وزیرداخلہ سے منظوری کے بعد مجوزہ ترامیم کو وزارت قانون کے پاس بھیجا جائے گا ۔ (ار)