مسیحی برادری نے کرسمس کاتہوارجوش وخروش کے ساتھ منایا،سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

اتوار 25 دسمبر 2016 21:40

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) دنیابھرکی طرح ملتان میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کاتہوارجوش وخروش کے ساتھ منایا۔اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔گرجاگھروں کو خوبصورتی سے سجایاگیاتھاکرسمس ٹری بھی خوبصورتی کے ساتھ بنائے گئے تھے اوررات کے وقت چراغاں بھی کیاگیا۔دن کاآغازگرجاگھروںمیں خصوصی عبادات سے ہوا ۔

پادریوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات اورامن ومحبت اوربھائی چارے کے فروغ پرزوردیا۔

(جاری ہے)

گرجاگھروں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ۔راستوں پررکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں اورکسی بھی گاڑی کو ان حدودمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی ۔لوگوں کو جامع تلاشی کے بعدگرجاگھروں میں جانے کی اجاز ت دی گئی اس موقع پرواک تھروگیٹ بھی نصب کئے گئے تھے ۔ملتان ضلع میں 37گرجاگھروں کی سکیورٹی پر1468پولیس اہلکارتعینات تھے جن میں تین ایس پی 7ڈی ایس پی ،16انسپکٹرز،995کانسٹیبلزاوراڑھائی سو سے زیادہ رضاکارشامل تھے۔اس کے علاوہ رات کومختلف مقامات پرکیک کاٹنے کی تقریبات بھی منعقدہوئیںجن میں مسیحی برادری کے ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :