پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس جوش وخروش سے منائی گئی

اتوار 25 دسمبر 2016 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس جوش وخروش سے منائی گئی۔اس دن کی مناسبت سے گرجا گھروں کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔کراچی میں کرسمس کی مرکزی تقریبات، ٹرنیٹی چرچ،ایس ٹی پیٹرکس،74چرچ اور کرسٹ چرچ میں منعقد ہوئیں۔جہاں مسیحی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے اپنی مذہبی عقیدت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ملک کی ترقی،خوشحالی امن و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔مسیحی برادری اپنے گھروں کوکرسمس ٹریز سے سجایا اور چراغاں روشن کئے اس علاوہ مٹھائیاں اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،شہر میں رینجرز اور پولیس کی گاڑیاں گشت کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے تمام اضلاع کی طرف سے صفائی کے خصوصی اقدامات کئے گئے تھے۔

اس طرح روٹری کلب کراچی سی ویو ،روٹریکٹ اورانٹریکٹ کلب نے مشترکہ طو رپربین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے سلسلے میںپی ای سی ایچ ایس بلاک6میںواقع آل سینٹ چرچ میں منعقدہ کرسمس تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پرکرسمس کیک کاٹاگیا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی خصوصی مبارک بادبھی پیش کی گئی ۔ روٹری کلب سی ویو کے سنیئر رکن و خزانچی عالم ہاشم اورروٹریک کلب کی صدر زونیرا امام نے شرکاء کوروٹری کے مقاصد اور اسکی سماجی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا ۔تقریب میں روٹری،روٹریک اورا نٹریکٹ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :