Live Updates

عمران خان اینڈکمپنی اقتصادی راہداری کومتنازعہ بنانے پرتلے ہوئے ہیں‘تحریک انصاف کے تمام نظریاتی کارکن اس ڈوبتی کشتی سے چھلانگیں لگارہے ہیں‘ناکام پالیسیوںسے تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کا ملاکنڈ گرڈسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب

اتوار 25 دسمبر 2016 21:10

پشاور۔25دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف اوراسکے چیئرمین عمران خان کاکام دھرنادیناجبکہ مسلم لیگ(ن)اوراسکے قائد محمد نوازشریف اور انکے ٹیم کا وژن وطن عزیزکی تعمیروترقی ہے،ترقی کا یہ سفرجاری رہیگا‘ عمران خان اینڈکمپنی اقتصادی راہداری کومتنازعہ کرنے پرتلے ہوئے ہیںجس میںانہیںمایوسی کاسامنارہیگاکیونکہ یہ ملک کی دشمنی کے مترادف ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے تھانا ملاکنڈایجنسی میں4ارب روپے کی لاگت اور92 کلومیٹر ٹرانزمشن لائن 220-کے وی گرڈسٹیشن کے افتتاح کے بعدایک بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ گرڈسٹیشن کاقیام ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کادیرینہ مطالبہ تھا۔

(جاری ہے)

گرڈسٹیشن کی تکمیل سے پورے ملاکنڈڈویژن شانگلہ، سوات، بونیر، دیراپر،چترال،دیرلوئر سمیت ملحقہ علاقوںمیںبجلی کے کم وولٹیج اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کامسئلہ مستقل بنیادوںپرختم ہوجائیگا۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام مینڈیٹ دینابھی جانتے ہیںاورناکامی پراسکابدلہ لیناجانتے ہیں، 2018میںعمران خان اورپرویزخٹک کے اقتدارکوصوبہ بدرکردیںگے،تحریک انصاف کے تمام نظریاتی کارکن اس ڈوبتی کشتی سے چھلانگیں لگارہے ہیںکیونکہ انہیںسمجھ آگئی ہے کہ یہ مفادپرست لوگوںکاٹولہ بن گیاہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے جلسے خیبرپختونخواکے عوام کی خون پسینے کے پیسوںپرمنعقدکئے جارہے ہیں،عمران خان عوام نے آپکے دھرنوںکارخ دیکھ لیااوراس سے تنگ آگئے ہیںاب خداراعوام کی فلاح وبہودکیلئے بھی اپنی توانائی صرف کریں۔

انہوںنے کہاکہ ناکام پالیسیوںسے تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے،وزیراعلیٰ اپنے طفل چیئرمین کے آنکھوںمیںدھول جھونک رہاہے جسکا پتہ انہیںآئندہ عام انتخابات میںہوجائیگا۔انہوںنے کہاکہ صوبے کی قیادت عمران خان کے نزدیک ایک حقیر چیز ہے اسلئے جب انکا موڈ بن جاتاہے توخیبرپختونخواکارخ کرلیتے ہیںورنہ بنی گالاسے نکلنے کودل نہیںکرتا۔دریں اثناء انجینئرامیرمقام نے قائدملت محمدعلی جناحؒ کی141ویںیوم ولادت اورقائدمیاںمحمدنوازشریف کی67یویںیوم پیدائش کے موقع پرکیک بھی کاٹا۔انہوںنے قائدملت کوخراج عقیدت پیش کیااورانکے افکارکی پیروی کرنے کاعزم کرتے ہوئے محمد نوازشریف کو67ویںیوم پیدائش پرمبارکباد دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات