کوہاٹ پولیس نے خطرناک ڈکیت عبدالرشید کو زخمی حالت میںساتھی سمیت گرفتار کرلیا

اتوار 25 دسمبر 2016 21:10

پشاور۔25دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) کوہاٹ کے علاقہ لاچی میں پولیس مقابلہ کے دوران خطرناک ڈکیت عبدالرشید کو زخمی حالت میںساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔دونوں فریقین کے مابین اس وقت مسلح جھڑپ شروع ہوئی جب ایک گروپ کے مسلح ملزمان نے مخالف فریق کے ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔کارروائیوں میں پولیس کوگرفتار افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں خود کار اسلحہ بھی ملاہے۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی بالا کے علاقہ گول غر میں اشتہاری گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ لاچی خان اللہ بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو مسلح اشتہاری گروہ کے افراد نے دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ شروع کردی جس سے پولیس پارٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی تاہم جوابی کارروائی اور شدید فائرنگ تبادلہ کے بعد پولیس نے بینک ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرم عبدالرشید ولد شہاب الدین ساکن لاچی بالا کوزخمی حالت میںمسلح ساتھی سمیت گرفتار کرکے انہیںسخت سیکیورٹی میں فوری طور پر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیاجبکہ اسکے زیر حراست ساتھی کو تھانہ لاچی کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ادھر لاچی کے علاقہ سماری میںدو مخالف فریقین وزیر اور یار محمد گروپوں کے مسلح افراد کے مابین جاری جھڑپ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انسدادی کاروائی کے دوران دونوں فریقین کے مابین فائرنگ کا سلسلہ روک کرپولیس نے انکے گھروں پر چھاپے مارے جہاں چار افرادغلام فرید ،اکبر شاہ ،یاسر حیات اور امان اللہ کو حراست میں لیکر حوالات منتقل کردیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر دو کلاشنکوف،چار رائفل ایک ریپیٹر،دو پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے ہیں۔پولیس نے دونوں کارروائیوں میں زیر حراست ملزمان کے خلاف تھانہ لاچی میںالگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔خیال رہے کہ سماری میں وزیر گروپ اور یار محمد گروپ کے مخالفین کے مابین فائرنگ کا سلسلہ اسوقت شروع ہوا جب یار محمد گروپ کے مسلح افراد محمد نواز ،نور سید شاہ اور عابد نے وزیر گروپ کے ایک شخص محمد شاہد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔اقدام قتل کے اس واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان تاحال روپوش ہیں جنکی گرفتاری کیلئے پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :