اپر دیر میں انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کیلئے مزید زمین خریدی جائے گی‘ عنایت الله

اتوار 25 دسمبر 2016 21:10

پشاور۔25دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء)خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ اپر دیر میں انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کے لئے 30 کنال اراضی کے علاوہ مزید زمین خریدی جائے گی جس کے لئے فوری اقدامات کرہے ہیں اور یہ کیمپس قومی اورصوبائی سطح پرایک عظیم الشان تعلیمی درس گاہ ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ دیربالا میں اربوں روپے کے عوامی فلاح وبہبود کے ترقیاتی پراجیکٹس کا اجرء کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے اپردیر میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ سینئر وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت وتعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دیربالا ایک پسماندہ علاقہ ہے کوپرائمری سے لیکر یونیورسٹی تک تمام جدید تعلیمی سہولیات فرہام کریں گے کیونکہ کسی قوم کی پسماندگی دورکرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اقتدار شفاف اور مخلص لوگوں کے ہاتھوں میں آئے ۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے اور ان وسائل کو عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ کرنے کی ضرورت ہے ۔