پشتونخواہ ملی پارٹی کاخلیل سربازکی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدیدمذمت

خیبرپختونخوا کے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہخلیل سرباز کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،بیان

اتوار 25 دسمبر 2016 21:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں خیبر پشتونخوا بنوں کے فعال اور سرگرم کارکن خلیل سرباز کی ٹارگٹ کلنگ اور شہادت کے المناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے خیبر پشتونخوا کے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خلیل سرباز کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں بنوں میں پارٹی کے فعال اور سرگرم رکن خلیل سرباز کو دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے انہیں شہید کیا ۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیل سرباز بنوں میں پارٹی کے فعال رکن تھے انہوں نے پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور پشتونخوامیپ کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاست کا آغاز کیا اور پارٹی کو بنوں میں فعال ومنظم کرنے اور پارٹی پروگرام کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سماج دشمن اور دہشتگرد عناصر پارٹی کارکنوں کو نشانہ بناکر ہر گز قومی تحریک سے دستبردار نہیں کرسکتی ۔ پارٹی خلیل سرباز شہید کے ارمانوں کی تکمیل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔ بیان میں شہید خلیل سرباز کے لواحقین سے دلی ہمدردی ویکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :