بابا کارگو فٹ بال کلب نے صوفی عبدالکریم میموریل لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئین شپ جیت لی

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) بابا کارگو فٹ بال کلب نے صوفی عبدلکریم میموریل لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپیئن شپ جیت لی۔بابا کارگو نے فائنل میں لیمز فٹ بال کلب کو پنا لٹی کک پر ہرا دیا۔ دوںوں ٹیموں کی طرف سے بڑے اچھے کھیل پیش کیا گیا اور عمدہ موومنٹ دیکھنے کو ملے۔ میچ کے مقرر وقت پر بابا کارگو فٹ بال کلب اور لمز فٹ بال کلب کا میچ 2-2 گول سے برابر تھا۔

میچ برابری کی صورت میں دونوں ٹیموں کو پینلٹی کک دیں گیئں۔ جس پر بابا کارگو فٹ بال کلب نی6 -5 سے فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

میاں رضوان علی ، صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بھی موجود تھے علاوہ چوہدری کبیر ، طاہر ، ندیم جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بھی گرائونڈ میں تھے۔ اس میچ کو دیکھنے کیلئے تمائشاہوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ملک منظور، چمبرآف کامرس شیخوپورہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ مہمان خصوصی نے میاں رضوان علی ، صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کو کامیاب فٹ بال ٹورنامنت کروانے اور انکی فٹ بال کے لئے خدمات کو سراہا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر میاں رضوان علی صدر، ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن نے کامیاب ٹیموں کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :