قائدِ اعظم محمد علی جناح کی بے لوث،مخلصانہ ،مدبرانہ،اور ولولہ انگیز قیادت میں بر صغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نجات ملی،میاں اعجاز جاوید

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒجیسا عظیم قائد نصیب ہوا جن کی بے لوث،مخلصانہ ،مدبرانہ،اور ولولہ انگیز قیادت میں مسلم قوم نے محکومی سے نجات حاصل کی اور آزادی کی عظیم نعمت سے ہمکنار ہوئے‘ قائد اعظم محمد علی جناحؒ 20ویں صدی کے عظم ترین مسلمان سیاسی لیڈر تھے جنہوں نے پاکستان قائم کرکے نہ صرف بر صغیر بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں پر ایک احسان عظیم فرمایا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی میڈیا کوآرڈنیٹر میاں اعجاز جاوید نے یوم ولادت قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے موقعہ پر کارکنوں سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصا ف کے میڈیا کوآرڈنیٹرز اکرام انجم، ایم عابد، اسامہ جلیل، جویریہ عثمان ایڈووکیٹ، بلال سلہری، فاروق باجوہ، ڈاکٹر طیب رضا، خلیل باجوہ، ضرار احمد خان،علی رضا بٹ،ملک عثمان ودیگر کارکنوں بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے مصور پاکستان علامہ اقبال ؒکے مملکت کا حصول یقینی بنایا اور مملکت خدا داد میں بطور قوم ان کا تشخص اجاگر کرنے کے لیے ایک واضع سمت متعین کی بانی پاکستان اعلیٰ اوصاف کے حامل انسان تھے‘ محمد علی جناح پاکستان کی شکل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔میاں اعجاز جاوید نے مزید کہا کہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے اپنی عظیم بصیرت ،مستقل مزاجی،پر امن جدو جہداور دانش مندانہ سیاسی سمجھ بوجھ کے ساتھ دنیا میں ایک نئی اسلامی نظریاتی ریاست قائم کر کے تاریخ رقم کر دی ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر قائم مملکت خداداد پاکستان آج بھی تمام تر مسائل ومشکلات کے باوجود امت مسلمہ میں ممتاز تریں حیثیت رکھتا ہے جس کے لئے پوری قوم قیامت تک قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی احسان مند اور شکر گزار رہے گی۔

متعلقہ عنوان :