سماجی تنظیم"ماڈا"کے زیر اہتمام بابائے قوم محمد علی جناح کی 141ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) قومی و سماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز"ماڈا" رجسٹرڈکے زیر اہتمام بابائے قوم محمد علی جناح کی 141ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب زیر صدارت صدر "ماڈا" محمد مظہر رشید چوہدری منعقد ہوئی جس میں سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ و جنرل سیکرٹری "ماڈا"مس صائمہ رشید ،میاں طاہر رشید،مس میمونہ ،مس اقرا،مس تزئین،چوہدری عرفان اعجاز،مس تحریم کے علاوہ ممبران "ماڈا"کی کثیر تعداد نے شرکت کی مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی پاکستان کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہی وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنا سکتے ہیں قائداعظم محمد علی جناح کی پاکستان بنانے کے لیے کی گئی کاوشوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

متعلقہ عنوان :