چنیوٹ میں کرسمس ڈے کی تقریبات انتہائی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح چنیوٹ میں بھی کرسمس ڈے کی تقریبات انتہائی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چناب نگر میں سب سے بڑی تقریب کیتھولک چرچ ریلوے پھاٹک روڈ اور لبریشن چرچ یادگار روڈ پر منعقد ہوئی جہاں پر کرسچن نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں‘ جبکہ چنیوٹ شہر میں بھی مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کے صدر ڈاکٹر روبنس سہوترا کی صدارت میں بھی جنازہ گاہ روڈ پر دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں جس میں کرسچین کمیونٹی نے کثیرتعداد میںشرکت کی۔

دوسرے جانب ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کرسمس ڈے کے حوالے سے سیکورٹی سخت ترین انتظامات کئے گئے جبکہ چناب نگر میں چرچ ہائے / گرجاگھروں میں منعقدہ عبادتی پروگرام پر پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات سخت ترین تھے اور ۔ پولیس کی جانب سے کرسمس ڈے کے موقع پر کرسمس بازار ، پارکوں اور چرچ ہائے پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :