Live Updates

تحریک انصاف قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دم لے گی،میاں غوث محمد

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

خانپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں غوث محمد نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف جدوجہد کر رہی ہے‘ تحریک انصاف قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دم لے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے لاکھوں قربانیاں دے کر اپنا پیارا وطن پاکستان حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ترقی یافتہ قوموں کی صفوں میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو انتہاء پسندی ،دہشت گردی ،عدم برداشت ،فرقہ واریت اور ہر قسم کے تعصبات سے پاک کر کے نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے کے لیے پوری قوم کو پاکستان تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات