ڈی سی او آفس میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین میں کرسمس گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر ڈی سی او آفس سیالکوٹ میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین میں کرسمس گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ میثم عباس نے ملازمین میں کرسمس گفٹ تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اے سی میثم عباس نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مسیحیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں کرسمس گفٹ دینے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنا مذہبی تہوار صحیح معنوں میں منا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :