ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مسیحی اہلکاروں کی کرسمس کی خوشیوں میں شر کت کیلئے انتظامیہ کی طرف سے کیک کاٹنے کی تقریب

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کام کرنے والی مسیحی برادری کی کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تفصیل کے مطابق کیک کاٹنے کی تقریب میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان بلوچ،ایم ایس ڈاکٹر حبیب بٹر،ڈاکٹر عارف محمود ،ڈاکٹر عبدالرحمان ،میڈم گلزار ، رمضان سیال اور شبیر کلیار نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہسپتال میں کام کرنے والے تمام مسیحی عملے نے شرکت کی، دو ملازمین نے سانتا کلاز کا بھی روپ دھارا ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان بلوچ کا کہنا تھاکہ مسیحی برادی کی کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر حبیب بٹر کا کہناتھا کہ مسیحی برادری دیگر ملازمین کی طرح ہسپتال اور مریضوں کی خدمت میں دن بھر مصروف رہتی ہے۔ڈاکٹر حبیب بٹر کا کہنا تھاکہ تمام ملازمین کو وقت سے پہلے تنخواہیں بھی جاری کر دی گئی تھیں تاکہ وہ اپنی خوشیاں بھرپور طریقے سے مناسکیں، تقریب کے آخر میں ڈاکٹر حبیب بٹر اور ڈاکٹر ظفر عباس خان بلوچ نے کیک کاٹا اور حاضرین کوکھلایا۔

متعلقہ عنوان :