اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے‘ ڈی پی او

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ڈ ی پی او جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کے افراد ہمارے پاکستانی بھائی ہیں ‘ انہوں نے کرسمس ڈے پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ کرنا ڈسٹرکٹ پولیس کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں احسن طریقہ سے ڈسٹرکٹ پولیس اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے اور ہمہ وقت بھرپور تعاون کے لیے تیار ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ مسیحی برادری کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے اور گرجا گھروں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹبہ کالونی 72/10Rکلوری چرچ شانتی نگر میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او زید بن مقصود ‘چیئرمین افتخار عالم ‘نذیر جیمس ‘شفقت وسیم سمیت صحافی اور مسیحی برادری کے معززین و علاقہ کے مسیحی برادری کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔

ڈی سی اونے کہاکہ شانتی نگر اور 133/15Lمیں کرسمس سستے بازاروں کا انعقاد بھی مسیحی برداری کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احسن اقدام ہے جہاں سے ان کو اشیاء خوردونوش عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیا ب ہونگی تاکہ مسیحی بھائی کرسمس ڈے اپنے اچھے انداز میں منا سکیں ۔اس موقع پر بچیوں نے مختلف پروگرام اور ٹیبلوز پیش کیے ۔قبل ازیں ڈی پی او جہانزیب نذیر خان اور ڈی سی او زید بن مقصود نے مسیحی بھائیوں کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا ۔تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی ترقی ‘استحکام اور امن وامان کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :