وقت کا تقاضا ہے کہ ملک بالخصوص صوبے میں آباد پشتون بلوچ دوبرادر اقوام مل کر استحصالی ، بالادست قوتوں کا مقابلہ کریں

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی و دیگر رہنمائوں کا شمولیتی جلسے سے خطاب

اتوار 25 دسمبر 2016 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی و دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ملک بالخصوص صوبے میں آباد پشتون بلوچ دوبرادر اقوام مل کر ان استحصالی ، بالادست قوتوں کا مقابلہ کریں جنہوں نے روز اول سے مظلوم محکوم قومیتوں کے حقوق غصب کئے رکھے ہیں جب تک پشتون بلوچ حقیقی قومی ،جمہوری قوتیں مل کر ان کے غاصبانہ طرز عمل کے خلاف مشترکہ جدوجہد نہیں اپنائیں گے تو محرومی مقدر ہی رہے گی آج ابن الوقت ، مفاد پرست ، کرپشن زدہ قوتیں ایک بار پھر پشتون بلوچ کے نام پر سیاسی دکانداری چمکانے اور اپنی ذاتی گروہی خاندانی مفادات اور مراعات کو چھپانے کے لئے تعصب اور نفرت پھیلانے کے لئے پر تول رہے ہیں جس کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، ضلعی صدر ملک ابراہیم کاسی ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین رشتیاء ، حاجی عبدالمنان کاکڑ ، عبداللہ خان اچکزئی ، خان کاکڑ ، قاری علی محمد بڑیچ ، نوران شاہ ، باز محمد خلجی نے ہزار گنجی میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس سے پہلے اختر آباد کے مقام پر قائدین کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر حاجی عبدالمنان ، ملک رمضان ترین ، عبدالقدیر ترین ، قاری علی محمدبڑیچ ، عبدالولی خان اور عبداللہ خان اچکزئی کی قیادت میں 150 افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

مقررین نے کہاکہ آج کوئٹہ کے تجارت پیشہ افراد مختلف مسائل کا شکار ہیں اسمگلنگ کی روک تھام کے نام پر شہر کے اندر گوداموں اور سٹورون رپ چھاپے مارے جارہے ہیں صوبے کے عوام تمام تر سہولیات سے محروم ہیں کوئٹہ صوبائی دارالحکومت ہونے کے باوجود پانی ، بجلی ، گیس ، صحت اور تعلیم کے سہولیات سے محروم ہیں امن وامان کی ناقص اور خراب صورتحال عوام اور تاجر برادری گوناگوں مسائل کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :