نامور ماہر تعلیم مسز بشارت مرزا کی مرتب کردہ کتاب "سلام ماں جی "شائع ہوگئی

اتوار 25 دسمبر 2016 20:40

گوجر خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) نامور ماہر تعلیم مسز بشارت مرزا کی مرتب کردہ کتاب "سلام ماں جی "شائع ہوگئی ہے۔ کتاب کا انتساب ماریہ رباب کے نام ہے۔

(جاری ہے)

اس کتاب میں اسلامی معاشرہ اورماں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے علاوہ عالم اسلام کی نامور معزز ہستیوں کے بارے میں مضامین ،گوجرخان سے تعلق رکھنے والی شخصیات آپا شاہ بیگم ،شہزادہ بیگم اورمسز بشارت مرزاکے علمی اور فکری کردار کے حوالہ سے سید آل عمران کے مضامین بھی کتاب کا حصہ ہیں، سید آل عمران نے اس کتاب کی اشاعت کے موقع پر کہا کہ مسز بیگم بشارت مرزا نے گوجرخان کی چار نسلوں کو علمی تربیت دیکر اہم کردار ادا کیا ہے وہ گوجرخان کی پہچان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :