یوسف میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 25 دسمبر 2016 20:40

گوجر خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء)یوسف میموریل ٹرسٹ پاکستان کے زیر اہتمام چار سواونتیسواں فری ہومیو پیتھک فری میڈیکل کیمپ یوسف پبلک ہائی سکول سکھو میں لگا یا گیا جس میںحسب سابق ہومیو فزیشن ڈاکٹر جاوید اقبال قریشی نے صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک لوگوں کا طبی معائینہ کرتے ہوئے مفت ادویات فراہم کیں۔