قصبہ سکھو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 25 دسمبر 2016 20:40

گوجر خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) قصبہ سکھو میں شان میڈیکل سینٹر کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ شان کلینک سکھو میں ڈاکٹر ثناء اللہ خان کی زیر سرپرستی لگایا گیا ہے جس میں ڈاکٹر اسد شاہ ، ڈاکٹر عائیشہ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر فاروق ڈاکٹر افضل نے لوگوں کا طبی معائینہ کیا، اس دوران دو سو کے لگ بھگ لوگوں کے مفت ٹیسٹ لئے گئے جس میں زیادہ تر لوگ ہپاٹائیٹس اور شوگر میں مبتلا پائے گئے ،کیمپ صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک بغیر وقفہ کے مسلسل جاری رہا ،معاونت نعمان ، تصور حسین ، محمد رمضان رخسار نے کیمپ انتظامات میں اہم کردار ادا کیا سابق ممبر ضلع کونسل راجہ حمید احمد سلیم نے فری میڈیکل کا وزٹ کیا ۔