آدم کنڈ کے قریب پک اپ گاڑی ،کار میں تصاد م ،8افراد زخمی، 3کی حالت تشویشناک ،کراچی منتقل

اتوار 25 دسمبر 2016 20:40

وندر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) آدم کنڈ کے قریب پک اپ گاڑی اور کار میں تصاد م آٹھ افراد زخمی تین کی حالت تشویشناک کراچی منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رات گئے وندر کے علاقے آدم کنڈ کے قریب کراچی سے گوادر جانے والی کار نمبرBBS;594 اور گوادر سے کراچی جانے والی پاکستان نیوی کے کانوائی میں شامل پک اپ نمبرCP:5844 میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد انور، محبوب اور حاجی عمر سکنہ ملیر کراچی شدید زخمی ہوگئے جبکہ پاکستان نیوی کے ملازمین شاہد، قیص، اعجاز، فیصل اور ڈرائیور حسن بلوچ معمولی زخمی ہوگئے ۔پاکستان نیوی کے کانوائی میں شامل دیگر اہلکاروں نے اپنے ساتھیوں سمیت کار میں سوار افراد کو اپنی گاڑیوں میں کراچی منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :