پنجگور میںجرائم پیشہ افراد پھرسرگرم

مختلف علاقوں میں5گھروں اور بازار میں دکان کا صفایا،ایک گاڑی اور دوموٹر سائیکل بھی چوری ہوگئے

اتوار 25 دسمبر 2016 20:40

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) پنجگور میں چند مہینوں کی خاموشی کے بعد جرائم پیشہ افراد ایک بار پھر سرگرم ہوگئے بونستان اور سندے سر عیسئی اور تسپ میں5گھروں اور بازار میں ایک دکان کا صفایا کردیا گیا ایک گاڑی اور دوموٹر سائیکل بھی چوری ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں رواں ہفتے کے دوران چوری اور موٹر سائیکل چھیننے کے نصف درجن کے قریب واقعات رپورٹ ہوئے بونستان میں محمد یعقوب اور اس کے ہمسائے کے گھروں سے نا معلوم چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر سامان چوری کرکے لئے گئے جبکہ تسپ میں اعجاز نامی شخص کے گھر سے بھی زیورات کپڑے اور کمبل چوری ہوگئے عیسئی سندے سر گریڈاسٹیشن کے ایریا میں قدیر اقبال اور نصیر احمد کے گھروں سے زیورات چھ لاکھ بیس ہزار روپے نقدی پر ہاتھ صاف کیا گیا چتکان بازار میں واقع حافظ لعل جان نامی کی سینٹری کی دکان سے ایک لاکھ روپے چوری ہوگئے اسی طرح گرمکان میں نماز کی ادائیگی کے لیے جانے والے خلیفہ ولد محمد صالح کی موٹر سائیکل مسجد کے سامنے سے چوری ہوگئی اور ایراپ کے رہائشی جہانزیب ولد عبدالقادر کو رہزنوں نے گھر کے قریب موٹر سائیکل سے محروم کردیا اور وشبود کے علاقے میں ممتاز نامی کی کار گاڑی گن پوائینٹ پر چھین لی گئی پنجگور میں ایک ہفتے کے دوران نصف درجن کے قریب چوری اور رہزنی کی وارداتوں سے شہریوں میں شدید خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :