ڈاکٹر طاہر القادری نے اپوزیشن جماعتوں کے متوقع اتحاد کے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی’ذرائع

اتوار 25 دسمبر 2016 20:40

ڈاکٹر طاہر القادری نے اپوزیشن جماعتوں کے متوقع اتحاد کے معاملے پر خاموشی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپوزیشن جماعتوں کے متوقع اتحاد کے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

عوامی تحر یک کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری پیپلزپارٹی ‘تحر یک انصاف اور(ق) لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رابطوں سمیت دیگرسیاسی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے معاملے کو بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں اور دیکھوں اور انتظار کروں کی پالیسی اختیار کر تے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے متوقع اتحاد کے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی ہے ۔